بلوچستان کابینہ کی محکمہ خوراک کو پنجاب سے گندم خریدنے کی منظوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی کابینہ نے پنجاب سے ضرورت کے مطابق محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری ،کوئٹہ شہر کے نکاسی آب کے بند پوائنٹس کھولنے کے لئے ایم سی کیو کو مطلوبہ فنڈز کے اجرائ، بی ایس ایس اور بی سی ایس سروسز کے درمیان پوسٹوں کی تقسیم کے ترمیم شدہ فارمولے کی منظوری دے دی ۔ جمعرات کو صوبائی کا بینہ کا اجلا س زیر صدارت وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو منعقدہوا، جس میں صوبائی کابینہ نے آواران میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے سب کیمپس کے قیام ،پنجاب سے ضرورت کے مطابق محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری ،کوئٹہ شہر کے نکاسی آب کے بند پوائنٹس کھولنے کے لئے ایم سی کیو کو مطلوبہ فنڈز کے اجراءاور بی ایس ایس اور بی سی ایس سروسز کے درمیان پوسٹوں کی تقسیم کے ترمیم شدہ فارمولے کی منظوری دے دی ،فارمولے کے مطابق 18 اور 19 گریڈ کی منتقل پوسٹوں میں بی ایس ایس کا 60 فیصد اور بی سی ایس کا 40 فیصد حصہ ہو گا ،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ڈسپیریٹی کے خاتمے لئے مستقبل میں تخلیق آسامیوں میں بی ایس ایس کا حصہ 66 فیصد اور بی سی ایس کا حصہ 34 فیصد ہو گا،اجلاس میں سیکریٹری بلدیات کی جانب سے کابینہ کو ایل سی جی سی اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی، صوبائی کابینہ نے 19 جولائی کو منعقد ہونے والے LCGC کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں