بیلہ میں کپاس کے بیوپاریوں اور فیکٹری مالکان کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے، زمیندار
بیلہ (انتخاب نیوز) کپاس کے بیوپاریوں کی من مانیاں عروج پر، کپاس کی اونے پونے اور ارزاں نرخوں پر خریداری و لوٹ مار، غریب زمیندار مالی خسارے اور نقصانات سے دوچار۔ تفصیل کے مطابق بیلہ میں کپاس کے ہندو بیوپاریوں اور کاٹن فیکٹری مالکان من مانے اور ارزاں نرخوں پر کپاس کی خریداری کرکے مقامی زمینداروں کو لوٹنے میں سرگرم عمل ہیں، ہندو بیوپاریوں اور کاٹن فیکٹری مالکان کی سکھا شاہی پر ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی خاموشی بھی معنی خیز ہے، مقامی زمینداروں نے عوامی پریس کلب بیلہ کے صحافیوں کو بتایا کہ کپاس فی من 4500 سے 5000 ہزار خریدی جاری ہے جبکہ سرکای قیمت خرید پر زمینداروں سے کپاس خریدی نہیں جارہی، زمینداروں کے ساتھ سراسر زیادتی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت کے حکام اور انتظامیہ کی خاموشی اور بیوپاریوں کے سامنے بے بسی باعث تشویش ہے، زمینداروں نے صوبائی وزیر زراعت اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلہ کے ہندو بیوپاریوں اور کاٹن فیکٹری مالکان کی لوٹ مار اور من مانیوں کا نوٹس لیا جائے۔


