حب ندی میں نہاتے ہوئے خاتون اوربچہ ڈوب گئے
لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے دو افراد ڈوب گئے ریسکیو زرائع کے مطابق جمعرات کے روز کراچی کے رہائشی خاندان نہانے کے لیے حب ندی آئی ندی میں نہانے کے دوران عبداللہ نامی بچہ ڈوب گیا جس کو بچانے کے لیے پاس کھڑی پھوپھی پانی میں اتر گئی لیکن وہ خود بھی ڈوب گئیں دونوں ڈوبنے والوں کو رات گئے تک ایدھی کے غوطے خور تلاش کرتے رہے۔
Load/Hide Comments


