حکومت بلوچستان کے مظالم کیخلاف مزاحمت ہوگی، ہدایت الرحمن

گوادر (انتخاب نیوز) حق دو تحریک بلوچستان کے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی خضدار میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے انجینئر ظہیربلوچ کے گھر آمد۔ اہل خانہ سے تعزیت اور ریاستی مظالم کی شدید مذمت، قائد حق دو تحریک نے ریاستی قاتلوں کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کا بھی یقین دلایا۔ حق دو تحریک کے رہنما اور جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان چیک پوسٹیں بحال کرنے کے بجائے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل ریٹ مقرر کرنے کا حکم صادر فرمائے۔ مکران کی انتظامیہ کو ایک ہفتہ ڈیڈ لائن دیتا ہوں کہ فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل لیٹر ریٹ سو روپے تک لیکر آئے ورنہ سخت احتجاج کرینگے۔ کوئٹہ میں ماما قدیر پر تشدد کی مذمت، حکومت بلوچستان کے مظالم کیخلاف مزاحمت ہوگی۔ ما ما قدیر بلوچ صاحب نے بلوچ مسنگ پرسنز کیلئے انتہائی مفید جہد و جہد اور مزاحمت کی ہے لیکن حکومت بلوچستان کی طرف سے ان پر تشدد کیا ہے جس کا نوٹس لینے کی اپیل ہے۔ حکومت بلوچستان کرپشن وکمیشن اور خرید وفروخت سے فارغ ہوعوام کی جان ومال کی طرف توجہ دیں۔ منگوچر میں 8کوچز کو ایک ہی رات لوٹنا حکومت بلوچستان کے ناکامی کی بدترین ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں