اسلم مینگل اور غلام جیلانی سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، جے یو آئی
خاران (انتخاب نیوز) جمعیت علماء اسلام خاران نے محمد اسلم مینگل اور غلام جیلانی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کو بازیاب کرکے انکے اہلخانہ کے حوالے کریں، جن افراد کے خلاف ریاستی جرائم کے ثبوت موجود ہیں وہ ثبوت عدالت میں پیش کئے جائیں، متعلقہ افراد کو لاپتہ کرنے کے بجائے ملکی عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ یوں عرصہ دراز تک انہیں لاپتہ کرکے اہل خانہ اور معصوم بچوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا نہ کیا جائے۔
Load/Hide Comments


