لواحقین چیخ چیخ کر بلوچ لاپتہ افراد کے بیگناہ ہونے کی گواہی دے رہے ہیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام علمدار روڈ میں شمولیتی تقریب منعقد ہوا۔شمولیتی تقریب میں ڈاکٹر رمضان ہزارہ و اسحاق چینگزئی کی قیادت میں سیاسی وسماجی کارکنوں کی نیشنل پارٹی کے فکر پر متفق ہوکر شمولیت اختیار کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ہزارہ قوم کے سیاسی کارکنوں کی شمولیت کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی میں تمام اقوام کی نمائندگی ہے اور آج نیشنل پارٹی میں ہزارہ قوم نے نیشنل پارٹی کو مکمل قومی جماعت کی جانب کردیا ہے۔جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ زیارت سانحہ نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔جن بھائیوں جن بیٹے کو بہن و ماں کے سامنے ماورائے آئین لاپتہ کیا گیا تھا اور لواحقین ہر روز ان کی گمشدگی کی سدا بلند کررہے تھے ان کو جعلی مقابلے میں مارا گیا اور مسخ شدہ لاشیں پھینکیں گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے پیاروں کے لاشوں کے بعد بھی لواحقین چیخ چیخ کر انکی لاپتہ ہونے کی گواہی و احتجاج کررہے تھے ان پر تشدد و پولیس گردی کی انتہا کردی گئی۔جو انسانیت کی مکمل منافی اقدام ہے جو مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مشرف نے بلوچستان میں جو آگ لگادی اس نے بلوچستان کو مکمل لپیٹ میں لیا۔کوئی بلوچ گھر نہیں یا کوئی ہزارہ گھر نہیں جس میں ماتم نہیں۔ نیشنل پارٹی نے بارہا کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے جو بندوق سے حل نہیں ہوگا۔اور آج بھی کہتے ہیں کہ بلوچستان پر ظلم و ستم کرنا بند کردے اور بات چیت کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نیپ کا تسلسل ہے۔جس میں تمام اقوام کی نمائندگی موجود تھی۔نیشنل پارٹی فکری حوالے سے میر عبدالعزیز کرد میر یوسف عزیز مگسی میر غوث بخش بزنجو میر گل خان نصیر کی فکری سیاست کی پیروکار ہے۔اور نیشنل پارٹی تمام سیاسی اکابرین و سیاسی کارکنوں کی سیاسی وارث جماعت ہے۔انہوں نے کہ ہمارے اکابرین نے ملک میں قوموں کی برابری طبقات کی برابری کی جدوجہد کی۔قوموں اور طبقات کی برابری سے مراد مظلوم کی بات ہے۔ہم کسی سردار و جاگیردار کی بات نہیں کررہے ہیں۔جو استحصال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکورٹی اسٹیٹ بنانے کی حکمت عملی نے ملک کو تضادات سے دوچار کردیا۔مذہبی انتہا پسندی قومی جبر اور انتشار کو فروغ دیا۔نیشنل پارٹی کی جدوجہد فلاحی ریاست کا قیام کی ہے۔جہاں عوام کو بنیادی سہولیات و ضروریات ریاست کی طرف سے حاصل ہو۔تعلیم صحت روزگار کے ذرائع کمیونیکیشن پانی اور میونسپل سروسز شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکولرازم یا ترقی پسندی کا سوچ بنیادی طور پر فلاسفی ہے جس میں ہر انسان کو اپنے فکر کا حق ہے۔اور زندگی کو مہذب انداز سے گزرانے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہزارہ قوم کے دروازے کھل گئے ہیں۔ مزید سیاسی کارکنوں کو جوڑے اور نیشنل پارٹی آپ کو یقین دلاتی ہے کہ ہم آپ کو مایوس نہیں کرینگے۔ہزراہ قوم سے رابطے کاری کو کارآمد بنانے میں یونس بلوچ حاجی فاروق شاہوانی خدائے رحیم لہڑی ٹکری صدام لانگو ہدایت اللہ جتک ملک نصیر قمبرانی و دیگر کا بنیادی کردار ہے۔جو قابل فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں