پی ٹی آئی والے اپنے قانونی مشیروں کیخلاف احتجاج کریں، پرویز رشید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے گزشتہ روز ہونے والے سیاسی معاملات سے متعلق کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے اور لڈیاں ڈالے اور لڈو بھی بانٹے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے انتخاب کے نتیجے کے مطابق حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلی برقرار رہے۔
Load/Hide Comments


