گڈانی، شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی
گڈانی (نمائندہ انتخاب)شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 64 پر ناکارہ بحری جہاز میں کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے تین گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا،ناکارہ بحری جہاز میں 12سے زائد محنت کش پھنس کر محصور ہو گئے انہیں تاحال ریسیکو نہیں کیا جاسکا۔ شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 64 پر ناکارہ بحری جہاز میں کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی آگ پر پالنے کیلئے فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچا دی گئیں ہیں مزدوروں کے مطابق جہاز کے اندرونی حصے میں دوران کام آگ لگ گئی جس کو پلاٹ انتظامیہ کے ہمراہ قابو کیا جا رہا ہے اس حوالے سے بتایا جاتاکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 64پر ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے کے تین سے چار گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا جبکہ 12سے زائد محنت کش بھی متاثرہ بحری جہازہ میں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں انہیں تاحال ریسیکو نہیں کیا جاسکا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے باعث اس کے طرح واقعات معمول بن گئے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی محض فوٹو سیشن کے حد تک محدود ہیں۔


