شمالی وزیرستان، کارروائیوں میں 3 مشتبہ افراد ہلاک، کمانڈر سمیت 4 گرفتار، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (انتخاب نیوز) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان مطابق سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔ پہلی کارروائی میں ایک ہائی ویلیو شدت پسند کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گرد کمانڈر کے دیگر تین ساتھی بھی گرفتار کریے کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں مشتبہ افراد مارے گئے، مشتبہ افراد سے اسلحہ و گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی ملیں۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ گرفتار اور مارے گئے تمام افراد کا تعلق حافظ بہادر گروپ سے تھا۔
Load/Hide Comments


