لسبیلہ، کار اور مسافر ویگن میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

لسبیلہ (انتخاب نیوز) مین آر سی ڈی ہائی وے گڈانی موڑ کے قریب مسافر ویگن اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،خواتین وبچوں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے زخمیوں فوری طور پر حب اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا اور حادثے کے معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حب اسپتال سے فارغ کردیا گیا ،حادثے میں جاں بحق شخص کا تعلق بیلہ سے بتایاجاتا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں