سیاسی رہنما طاہر خان ہزارہ انتقال کرگئے
ہزارہ سیاسی کارکناں کے بزرگ رہنما طاہر خان ہزارہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سماجی کارکن جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے طاہر خان ہزارہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے نوجوانی میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز نیشنل عوامی پارٹی سے کیا۔ جب نیپ پر پابندی لگی تو انہوں نے ہزارہ پروگریسیو فورم کی بنیاد رکھی اور اسی پلٹ فارم سے ہزارہ قوم کو سوشلسٹ اور مارکسی نظریات اور جہدوجہد کی جانب مائل کرتے رہے۔ بعد میں ہزارہ سیاسی کارکنان کے پلٹ فارم سے ہزارہ قوم پر بیتنے والی گزشتہ دو دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایک موثر آواز بن کر ابھرے۔ عمر بزرگی میں بھی آپ نے اپنی جہدوجہد جاری رکھی اور اپنے سخت ترین موقف کے باعث ریاستی عتاب کے زیر اثر رہے۔ گزشتہ سال آپکا نام فورتھ شیڈول میں بھی ڈالا گیااور آپکے ملک کی کسی اور علاقے یا شہر میں سفر پر پابند لگا دی گئی۔ آپ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں ایک مقبول لیڈر تھے اور بلوچ، پشتون، سندھی اور دوسرے تمام محکوم اقوام کے اتحاد و یگانگت پر یقین رکھتے تھے۔ آپ کا مقصد ہزارہ سمیت ےما محکوم اقوام کو مشترکہ جہدجہد کی طرف لانا تھا۔
آپ بلوچستان کے سیاسی جہدوجہد میں ایک نا پر کرنے والی خلاء کو چھوڑ کر چلے گئے۔


