مرکزی اور صوبائی حکومت پنجگور کے عوام کی تباہ حالی پر توجہ دیں، ن لیگ مکران ڈویژن
پنجگور (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن مکران کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر، ضلعی صدر مولوی محمد سلیم بلوچ، تحصیل، صدر عبدالمالک، یوتھ ونگ کے صدر قاضی رضا، شہاب صدیق نے ضلعی دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے بدترین دور سے گزر رہا ہے زرعی بندات کجھور انگور کپاس کی فصلات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ہزاروں خاندان زریعہ معاش ختم ہونے کے بعد نان شبینہ کے محتاج ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے زرعی بندات اور فصلات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے رہائشی مکانات اور چاردیواریاں بھی بارشوں سے شدید متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگ آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے نقصانات کے پیش نظر حکومت نے پنجگور کو آفت زدہ بھی قرار دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت پنجگور کے عوام کی تباہ حالی پر توجہ دینگے اور زراعت پیشہ افراد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اشرف ساگر نے مذید کہا کہ پنجگور کے جو علاقے کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان میں سیدگ کوہ بن کلگ سورچیل گر گوارگو شامل ہے سیدگ اور کلگ میں کئی ٹیوب ویلز کے بور اور سولرز بھی سیلاب پانی میں بہہ گئے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی وزیر میر اسداللہ اور دیگر حکومتی شخصیات کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے پنجگور میں سیلاب سے تباہ کاریوں کو مدنظر رکھ کر علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پنجگور کی اکثریتی آبادی کا معاشی انحصار زراعت اور پاک ایران بارڈر سے وابستہ ہے بارڈر چونکہ اب بندکردیا گیا ہے اور زراعت سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے گزر رہا ہے جس سے لوگ نان شبینہ کے محتاج بن کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کرکے بارڈر کو کھول کر پنجگور کے شہریوں کو کاروبار کرنے دیں تاکہ وہ عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آسکے اور وہ بارڈر سے اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کا اہتمام کریں۔


