پولیس چار روز میں 34 لاکھ کمانے والے بروکر کی گرفتاری پر اکتفا کرنے لگی، گرنے والی عمارت کا مالک تاحال آزاد

کراچی (انتخاب نیوز) گلبرگ پولیس موسیٰ کالونی میں گرنے والی عمارت کے مالک کو تاحال گرفتار نہ کرسکی، پولیس نے چار روز میں پلاٹ بیچ کر 34 لاکھ روپے کمانے والے شخص کی گرفتاری پر ہی اکتفا کرلیا. پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی میں گرنے والے 5 منزلہ پورشن کے مقدمہ میں نامزد ملزم عامر بابا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے مذکورہ 2 پلاٹ 1113 اور 1114 اسرار سے ایک کروڑ میں خریدے اور چار دن بعد ایک کروڑ 34 لاکھ میں بلڈر جواد کو فروخت کردیئے تھے، ملزمان نے 5 منزلہ پورشن بنائے اور فی پورشن 30 لاکھ میں فروخت کیے، ذرائع کے مطابق ملزم عامر بابا بروکری بھی کرتا ہے اور اس نے مذکورہ عمارت میں کچھ پورشن کی ڈیل بھی کروائی تھی. بلڈنگ گرنے کے بعد گلبرگ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. ملزم کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں