حب ڈیم سے پانی کا اخراج تیز، بند ٹوٹنے کے خدشات بدستور موجود
حب (انتخاب نیوز) حب ڈیم سے پانی کا اخراج تیز ہوگیا، اسپل وے کھولے جانے کے بعد بڑا سیلابی ریلا حب ندی میں داخل ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حب ڈیم کی برسوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث اس کے ٹوٹنے کے خدشات بدستور موجود ہیں۔ حب ڈیم کی دیواریں کمزور پڑچکی ہیں۔ واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش،339فٹ ہے، سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر واقع حب ڈیم 24ہزار 3سو ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ حب ڈیم کراچی کی 20فیصد اور حب کی سو فیصد پانی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، حب ڈیم بھرجانے سے تین سال تک کراچی اور حب کی پانی کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔ حب ڈیم کی آخری بار مرمت 2007کے سیلاب کے بعد سے نہیں ہوسکی ہے۔ حب کینال میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کا کام بھی تیز کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


