ہنگول دریا بپھر گیا، کوسٹل ہائی وے ڈوبنے سے گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گوادر ہنگول دریا کاپانی خطرناک حد تک بلند جبکہ کوسٹل ہائی وے ڈوب گئی۔ گزشتہ روزطوفانی بارشوں کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے روڈ ہنگول کے مقام پر بہہ گیاگوادر کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تیز بارشوں کے سبب بلوچستان کے مختلف ضلعوں کی طرح گوادر میں بھی مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیاہے جبکہ انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس دو روز سے غائب عام شہری اور کاروباری افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں