لورالائی، قلعہ سیف اللہ میں میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

لورالائی، قلعہ سیف اللہ (انتخاب نیوز) لورالائی میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق خوا تین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، پو لیس کے مطابق منگل کو لورالائی کے علا قے ڈیرہ روڈ پر ٹرک اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں عبدالعزیز ولد ملا گل سکنہ میختر جاں بحق جبکہ عبدالواحد ولد ملا گل،محمد امیرولد محمد سمیت دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔ قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، پو لیس کے مطانق منگل کو قلعہ سیف اللہ کے علا قے آختر زئی تھانے کے قریب دو ٹر ک آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فو ری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں