گال ٹیسٹ،سری لنکا نے 425 رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا

گال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ سری لنکا پرموجود پاکستانی ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جہاں میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم کو 425 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ اس نے اب تک 7 وکٹیں گنوائی ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی بلے بازی جاری ہے ، پہلی اننگز میں 147 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 75 ویں اوور کے اختتام پر سری لنکا کی ساتویں وکٹ 278 کے سکور پر گری۔ اس سے قبل دوسری اننگز میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 27 ، دوسری 47،تیسری 59 ،چوتھی 100،پانچویں 117 اور چھٹی 243 کے مجموعی سکور پر گری۔278 کے سکور پر ساتویں وکٹ گری۔تا وقت تحریر سری لنکا کے دھاننجیا دسلوا 77 جبکہ رمیش مینڈس 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو دو جبکہ یاسر شاہ ، نعمان علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں