وڈھ ،بارشیں ،متعدد مکانات کی چھت گر نے سے1 شخص جاں بحق10افراد ز خمی

وڈھ(نمائندہ انتخاب)سارونہ میں حالیہ مون سون کی طوفانی اور موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ سارونہ کے علاقہ کھڈو ماس گوٹھ حاجی شیر محمد میرحاجی زمبکان میں رہائشی مکان کے چھت گرنے سے ملا میر محمد میر حاجی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ کھڈو ماس چلیرو میں گوٹھ قادر بخش میر حاجی کے اپنا مکان گرنے سے نو آدمی ملبے تلے دب گئے تمام لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں ایک بچے کی حالت تشویش بتائے جارہے ہیں۔سارونہ کے علاقے میں کچے مکانات کی گر نے کی اطلاع مل رہے ہیں زرعی زمینوں اور فصلات کو کافی نقصان پہنچا ہے.سارونہ کے تمام سڑکین باقی شہروں سے کٹ چکے ہیں تمام سڑکوں کے آمدورفت بند ہیں غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں