آئی جی بلوچستان کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد کی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد کی گئی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام، تاجر برادری اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال، سیکورٹی انتظامات و دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔آئی بلوچستان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے بلوچستان پولیس کا مکمل تعاون رہے گاتمام علما کرام کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلاوں کی حوصلہ شکنی کریں بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مسائل ہو سکتے ہیں، جس کے لئے ہمیں حکمت عملی سے کام لینا ہوگا حکومت بلوچستان کی محرم الحرام کے دوران جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد منتظمین جلوس و مجالس ہر صورت یقینی بنائیں سینٹرل پولیس آفس میں مذہبی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیاجاے گابلوچستان پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں مل کر صوبہ میں امن و امان اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اجلا س میں آئی جی بلوچستان نے کہا کہ کہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کے حفاظتی انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔


