سوراب،گزشتہ رات کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی،ایک شخص جاں بحق

سوراب(انتخاب نیوز)سورات میںگزشتہ رات کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی آر سی ڈی روڈ پر واقع ہوٹل گل بلوچستان کے بیسمینٹ میں سوئے ہوئے عبدالعزیز نامی شخص پانی بھرجانے سے جاںبحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوراب میں طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچاد ی جس سے کئی دکانوں کے اندر پانی بھی داخل ہوا ہے جس سے کئی دکانوں کے دیواریں گر گئیں ہیں اور تین چھوٹے گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہیں پی جری ندی تنگ ہونے سے بارش کے پانی رودینی کے گھروں میں داخل ہوا تھا جس سے کئی مکانوں کے دیواروں کو نقصان بھی ہوا ہیں ۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرخ میں بھی کئی گھروں کے اندر پانی داخل ہوا تھا جسے مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت اپنے گھروں سے بارش کے پانی کو نکال دیا ہے اور روڈ کو بھی کئی جگہوں سے نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں