کوئٹہ،صوبے کے بیشتراضلاع میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ شہر اور گردنواح میں مطلع جزوی طور پرابرآلودرہے گا.ژوب،زیارت،بارکھان،لورالائی،بولان،کوہلو،قلات،خضدار،لسبیلہ، نصیرآباد،جعفرآباد،سبی ،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین،آوران،خاران اوردالبندین میں تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ خضدار میں29جبکہ لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،اس کے علاوہ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22جبکہ قلات میں23ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،اورنوکنڈی اوردالبندین زیادہ سےزیادہ37ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا،جبکہ ژوب میں31اوربارکھان میں30ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے، پنجگورمیں 28جبکہ تربت میں زیادہ سے زیادہ29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،سبی میں زیادہ سے زیادہ33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی پسنی اورگوادر میں29جبکہ اورمارہ میں32ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں28،تربت میں22،اوڑمارہ میں 12،گوادرمیں07 جبکہ خضدار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


