ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم کا اجراء کردیا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم کا اجرا کردیا ہے،چھوٹے تاجروں سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی کٹوتی بجلی بلوں میں کی جائے گی۔ایف بی آر کے مطابق حکومت کی جانب سے چھوٹے تاجران کی سہولت کے لئے آسان فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اجراء کردیا گیا ہے اب چھوٹے تاجران کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی ادائیگی ماہانہ بجلی کے بل کے ساتھ ہوگی ایف بی آر کے مطابق فکسڈ ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے تاجران سے ایف بی آرکسی اور مد میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس وصول نہیں کرے گامقررہ فکسڈ ٹیکس کی ماہانہ ادائیگی کرنے والے چھوٹے تاجران آڈٹ سے مستثنیٰ ہوں گے چھوٹے تاجران ماہانہ فکسڈ ٹیکس ادا کرکے متعلقہ کمشنر سے سیکشن 235 کا استثنائی سرٹیفکیٹ حاصل کریں وکلاء، ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور ایسے تمام سروس پرووائڈرز اپنے متعلقہ کمشنر سے استثنیٰ حاصل کرسکتے ہیں اس سلسلے میں ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔


