نوشکی، گزشتہ روز کے طوفانی بارشوں سے فائبر آپٹک کیبل کٹنے کے باعث مواصلاتی رابطہ منقطع
نوشکی(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشکی میں گزشتہ روز کے طوفانی بارشوں سے فائبر آپٹک کیبل کٹنے کے باعث نوشکی کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب رشتہ داروں سے رابطے کرنے میں مشکلات پیش آرہی ییں جبکہ دوسری جانب مواصلاتی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سیلاب سے متاثرہ راستے بحال ہونگے تو پہلی ترجیح فائبر اپٹک کیبل کی بحالی ہوگی۔مواصلاتی رابطے بند ہونے کے باعث لوگوں میں اپنے عزیز و اقارب کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


