ن لیگ اور پی پی کو فنڈنگ کے راز سامنے کیوں نہیں آ رہے ، فوادچوہدری
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، قانون کا مقصد ہے ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے ز ائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ فراہم کرتا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟۔
Load/Hide Comments


