بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 6 اگست سہ پہر تین بجے طلب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائمقام گورنر جان محمد جمالی نے آئین آرٹیکلA109کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 6اگست سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں کے نقصانات،پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے کراچی میں پشتونوں کے ساتھ ناروا رویے کے حوالے سے تحریک التواء پر بحث اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں