چاغی میں سیلابی ریلوں سے سڑکیں تباہ، کئی مقام پر ریلوے ٹریک بھی بہہ گیا
چاغی (انتخاب نیوز) تحصیل چاگئے میں شدید طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، شہر کے اندر سیلابی ریلہ داخل۔ ضلع چاغی کی تحصیل چاگئے اور دالبندین میں تیز طوفانی آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ شدید موسلا دھار طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، طوفانی آندھی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بھی تیز آندھی کی وجہ سے متاثر۔ دوسری جانب سیلابی ریلوں نے کوئٹہ سے زاہدان جانے والا ریلوے ٹریک احمد وال، چارسر، جوجکی، یک مچ اور دیگر مختلف علاقوں بہہ گیا، ٹریک کی بحالی کو کافی وقت درکار ہوگا۔ دالبندین سے تفتان ریلوے ٹریک کو سیلابی ریلے رک جانے کے دو تین دن میں بحالی ممکن ہے، تاہم اس وقت ایک ٹرین یک مچ ایک دالبندین اسٹیشن پر کھڑی ہے۔
Load/Hide Comments


