چیئر مین این ایچ اے کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک فوری بحال کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ھ ا)وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود کی ہدایات کے مطابق چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد خرم آغا 27 جولائی 2022 سے بلوچستان کے دورے پر ہیں۔چیئرمین NHA نے 29 جولائی 2022 کو N-65 کے کوئٹہ – سبی سیکشن کا دورہ کیا تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور عارضی بحالی کی کوششوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ایک ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کو این ایچ اے کے عملے نے 345-346 کلومیٹر (دوزان ایریا) میں چیئرمین این ایچ اے کی موجودگی میں بچایا۔چیئرمین این ایچ اے نے ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک فوری طور پر بحال کی جائے اور ہائی ویز پر متاثرہ حصوں کی بحالی جنگی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ چیئرمین این ایچ اے نے آئندہ مون سون سپیلز کے پیش نظر ضروری تیاریوں کی بھی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments


