ژوب، بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

ژوب (انتخاب نیوز) رکن صوبائی اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں معاوضے کے چیک تقسیم کیے۔ ڈی سی محمد رمضان پلال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد وارث بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ مجموعی طور پر 8 جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے، جاں بحق افراد کے لواحقین میں ٹوٹل 80لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔ ژوب میں 21سالہ نواجوان گوہی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو ژوب میں 21سالہ محمد حنیف ولد نیک زمان نامی شخص کلی اغبرگ میں گوہی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،لیویز کے مطابق محمد حنیف وضوکر تے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث ڈیم گر کر جاں بحق ہوا ہے،مزید کا روائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں