ٹی وی چینلز نے لاپتہ افراد کی طرح سیلاب متاثرین کی خبریں بھی لاپتہ کردیں، اختر مینگل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصانات رونما ہوئے ہیں ملک میں کئی ٹی وی چینلوں کی موجودگی کے باوجود لاپتہ افراد کی طرح سیلاب متاثرین کی خبر بھی بلوچستان میں لاپتہ ہوگئی ہے ممنوعہ علاقوں کے یہی دستور ہوتے ہیں کہ آفت چاہے قدرتی ہو یا ریاستی خبر باہر نہیں جانی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں سیلاب سے جو جانی ومالی نقصانات رونما ہوئے ہیں حکومتیں تو دکھائی دیتی نہیں لیکن اس ملک میں کئی ٹی وی چینلوں کی موجودگی کے باوجود لاپتہ افراد کی طرح سیلاب متاثرین کی خبریں بھی لاپتہ ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ شائد ممنوعہ علاقوں کے یہی دستور ہوتے ہیں کہ آفت چاہیے قدرتی ہو یاریاستی خبر باہر جانی نہیں چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں