بلوچستان,سیلاب متاثرین کوریلیف کی فراہمی کےلئے صوبائی حکومت کےساتھ مل کرکام کررہے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیاہے، دورے کامقصد امدادی کاموں کی نگرانی اور متاثرین سے اظہاریکجہتی کرناتھا، متاثرین کوریلیف کی فراہمی کےلئے صوبائی حکومت کےساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مزیدتیزی لائی جائےگی، سیلاب سےمتاثرہونےوالےافراد کےلیےمشکل وقت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے ،وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعدمحمودوزیراعظم کےہمراہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کوٹانک کی صورتحال سےآگاہ کیاجائےگا، وفاقی وزرا،این ڈی ایم اےاوردیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں