قلات، کوہ ہربوئی کی بھیل ندی میں ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا
قلات (انتخاب نیوز) قلات و گردونواح میں بارشوں سے نقصانات کا سلسلہ جاری مشہور سیاحتی مقام کوہ ہربوئی کی بھیل ندی نے ایک شخص کو نگل گیا۔ نعش ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت ندی سے نکال کر دفنا دی۔ قلات میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے کئی غریبوں کے آشیانے چھین لیئے قلات کے علاقے چشمہ، خا ردان میں متعدد گھروں میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ قلات کے علاقے شیشہ ڈغار میں بھی پہاڑ سے آنے والا سیلابی ریلہ بھی کئی کچے مکانا ت کو نقصان پہنچا یا۔قلات کے دیہی علاقوں میں مسلسل ایک ہفتے سے جاری رہنے والی طوفانی بارشوں سے کچے مکانا ت کے شدید نقصان پہنچا ہے اب تک کئی دیہی علاقوں کے رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند ہے۔
Load/Hide Comments


