بلو چستان میں کو رونا وائرس کے9نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے9نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35803ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورنا وائرس کے 384افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 39افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے11افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35363ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد62ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح2.34فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 378اموات ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


