وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا ۔وفاقی وزراءبھی وزیراعظم کی ہمراہ ہیں ۔وزیراعظم کو ائیرپورٹ پر چیف سیکریٹری ،چیئرمین این ڈی ایم اے اورچیئرمین این ایچ اے کی جانب سے سیلاب سے متعلق تباہ کاریوں کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعدوزیراعظم محمد شہبا ز شریف بزریعہ ہیلی کاپٹر قلعہ سیف اللہ روانہ ہو گئے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزرا چیف سیکریٹری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعظم قلعہ سیف اللہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور امداد ی سرگرمیوں کا جائیزہ لینگے ۔وزیراعظم چمن کا بھی دورہ کرینگے۔
Load/Hide Comments


