لسبیلہ پولیس کی ٹیمیں موٹر سائیکل پر لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے کراچی جانیوالے فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر تین ڈسٹرکٹ لسبیلہ، خضدار اور آواران کے درمیان میں لاپتہ ہوا جس کی تلاش کیلئے فوج اور ایف سی کے ساتھ ساتھ پولیس ٹیمیں بھی مصروف ہیں۔ پہاڑی سلسلے کے باعث دشوار گزار علاقے میں تلاش کے عمل میں مشکلات درپیش ہیں جس میں خراب موسم کا بھی عمل دخل ہے۔ بلوچستان پولیس ضلع لسبیلہ پوری ٹیمیں موٹر سائیکل پر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاپتہ ہیلی کاپٹر میں اہم عسکری شخصیات سوار ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل 12 کور سرفراز علی کور کمانڈر بلوچستان، ڈی جی کوسٹ گارڈبریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر خالد، میجر سعید پائلٹ، میجر طلحہ کو پائلٹ، نائیک مدثر سوار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں