خضدار سٹی کا گیس پلانٹ التواء کا شکار
خضدار(بیورورپورٹ)خضدار شہر کے سٹی کیلئے دوہزار تیرہ میں منظور کردہ گیس پلانٹ کے افتتاح التواء ا شکار ہے عوامی نمائندگان کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پلانٹ کاکام شروع نہ ہوسکا عوامی نمائندگان کی بد نیتی10 لاکھ کے لگ بھگ خضداری عوام کو اذیت اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے بد قسمت شہر خضدار کو آج تک حقیقی نمائندہ نہیں مل گیا ہے ووٹ اور انتخابات کے وقت لوگوں کی خوشامدی اور سال بھر کی پرانی فوتگی سیاستدانوں کو یاد آکرسیاسی تعزیتوں کیلئے اپنی ذاتی مفادات کی خاطرلوگوں کے گھروں تک آسکتے ہیں مگر اج عوام اس مہنگائی کے مشکلات اور پریشانیوں میں جکڑے ہیں ابھی عوامی نمائندگان اپنے عیاشیوں سے فارغ نہیں ہے اور وہ سرد موسم میں پروفیشنل گرم شہروں میں انجوائے کرنے کیلئے چلے جاتے ہیں سب کے علم میں ہیخضدار کے عوام کیلئے ایک قوم دوست وطن دوست لیڈر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے 100 کیوسک گیس پلانٹ کی منظوری لیکر خضدار کے عوام کی تمنا کو پورا کردیا لیکن بد قسمتی سے سابق وفاقی دورحکومت کی مدت چند وقت کے بعد پورا ہوکر گیس پلانٹ کی افتتاح رہ گء حالانکہ گیس پلانٹ کیلئے خضدار سنی میں جگہ بھی مختص ہے سابق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے خضدار کے عوام کو یقین دلایا اور لوگوں کو منظور کردہ گیس پلانٹ کے فائل بھی اپنے آفس میں دکھاء اور جگہ کا بھی دیکھایا گیا تھا بد قسمتی سے آج تک گیس پلانٹ کا افتتاح التواء کا شکار ہوکر عوامی نمائندگان کریڈیٹ لینے کے چکر میں خضدار کے عوام کو قدرتی گیس کے سہولت کی فراہمی کرنے میں جان وبوجھ کر محروم رکھا گیا ہے عوامی وسیاسی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکٹریری بلوچستان کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے منظور کردہ گیس پلانٹ کی افتتاح کو یقینی بناکر عوام کو قدرتی گیس کے سہولت سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔


