جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سفارش معطل
اسلام آباد(انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطل کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر احکامات جاری کیے اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی سفارش کو معطل کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مو¿قف اپنایا کہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں جاوید اقبال کو کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اختیارات کا معاملہ دیگر دو درخواستوں میں بھی اٹھایا گیا ہے، اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راشد کیانی نے کہا کہ یہ معاملہ اب پی اے سی سے انکوائری کمیشن میں چلا گیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سفارش کو معطل کرتے ہوئے اس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور 13 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے فریقین کو سابق چیئرمین نیب کیخلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔


