احتجاج کا دوسرا مرحلہ، صوبہ بھر سے اساتذہ کوئٹہ پہنچ کر دھرنا دیں گے، گورنمنٹ ٹیچرز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن آئینی بلوچستان کوئٹہ پریس کلب بھوک ہڑتالی کیمپ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 18جولائی سے 2 اگست تک پرامن احتجاجی تحریک جاری رہی، بد قسمتی سے حکومت اور ارباب اختیار کی جانب سے شنوائی نہیں ہوئی جو ان کی غیر ذمہ داری اور غیر سنجیدگی ظاہرکرتی ہے، 3اگست کو احتجاجی تحریک کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں صوبہ بھر کے اضلاع سے ہزاروں اساتذہ قافلوں کی شکل میں کوئٹہ پہنچیں گے صوبائی کابینہ نے تین مقامات اساتذہ کیلئے مختص کئے ہیں بلوچ اضلاع کے اساتذہ سینٹرل اسکول،پشتون اضلاع،سابقہ ڈائریکٹوریٹ،شاوکشا روڈ اور اضلاع کوئٹہ کے ساتذہ پوسٹل پرائمری اسکول میں جمعہ ونگے مختص کردہ پوائنٹس سے اساتذہ جلوسوں کی شکل میں میروپولیٹن پہنچیں گے جہاں سے صوبائی قائدین جلوس لے کر ہاکی چوک پہنچ کر مرکزی جلسہ ودھرنا کیا جائے گا جس سے قائدین کے خطاب میں اعلانات ہونگے جس کے بعد صوبائی قائدین کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم کیمپ میں حبیب اللہ غرشین کی سربراہی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے جب اساتذہ کے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا احتجاجی تحریک جاری رہے گی علاوہ ازیں آج علامتی بھوک ہڑتال کا سہولواں روز تھا جس کے بعد پہلا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچا اساتذہ کرام وسول سوسائٹی،سیاسی پارٹیوں،ٹریڈ تنظیموں،ملازمین تنظیموں نے کیمپ آک مطالبات کی حمایت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔


