بحیرہ احمر میں امریکا اور اسرائیل کی چار روزہ بحری مشقیں جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعلان کے مطابق بحیرہ احمر میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں گذشتہ روز شروع ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی چار روزہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ ان مشقوں میں امریکا کا پانچواں بحری بیڑا حصہ لے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس مشق میں مشن کی منصوبہ بندی، سمندری رکاوٹ اور سمندر میں دیگر مشقوں پر توجہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں