پشاور میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچے ملبے تلے دب گئے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)مکان کی چھت گرنے کے بعد 4 بچے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ باڑہ لائن سواتی پھاٹک کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 3 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ چوتھے بچے کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں