عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر
لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیاگیا ۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایوان میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔
Load/Hide Comments


