پشاور میں اشرف روڈ پر دھماکا، 2 ٹریفک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی

پشاور: پشاور میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے اشرف روڈ میں دیسی ساختہ باروی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہوا، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں 2 کلو گرام دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا، دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، دھماکے سے 3 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں