بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امراض پھیلنے لگے، بلوچ یکجہتی کمیٹی
کراچی (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ہم نے پہلے ہی لسبیلہ میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی ٹیم نے وہاں کچھ عام بیماریوں کی اطلاع دی، جن میں اسہال، جلد کی الرجی، آنکھوں کی الرجی، حاملہ خواتین کو اسہال، جلد کے نشانات، چوٹ کا ٹھیک نہ ہونا اور پانی کی کمی تھی۔ انہیں ڈاکٹرز کی ضرورت ہے، انہیں اسپتالوں کی ضرورت ہے، انہیں زندگی کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


