پنجگور، نامعلوم افراد پی ٹی سی ایل کے مین کیبل کاٹ کر لے گئے، سیکڑوں کنکشن منقطع

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں گزشتہ شب نامعلوم افراد محکمہ پی ٹی سی ایل کے مین کیبل کو کاٹ کر لے گئے سینکڑوں کنکشن منقطع۔ ذرائع کے مطابق پنجگور ماڈل چوک کے قریب مینول میں گزشتہ بارشوں کے باعث پانی بھر جانے سے مین کیبلز چتکان بازار، غریب آباد چتکان تار آفس سوردو سریکوران کے لگ بھگ دوہزار کنکشن خراب ہوئے تھے، انہیں دوبارہ کٹ لگانے کی غرض سے مینول کھول کر کام آخری مراحل میں تھا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد کیبلز کو کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر پنجگور میونسپل کارپوریشن کے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، دکاندار، عام صارفین پی ٹی سی ایل و ڈی ایس ایل سے محروم رہے۔ واضح رہے پنجگور میں موبائل ڈیٹا کی بندش کے بعد پنجگور کی کم از کم پانچ لاکھ آادی انٹرنیٹ سے محروم ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجگور خدابادان تسپ کیلئے نئے پی ٹی سی ایل ایکسچینج کی منظوری ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنر پنجگور کو پی ٹی سی ایل کی مد میں گیارہ کروڑ موصول ہوئے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام رکا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں