بیلہ اور مضافات میں گیارہ روز سے سڑکیں بند، لوگ محصور، خوراک اور دیگر اشیاء کی قلت

بیلہ (انتخاب نیوز) بیلہ اور مضافات میں گیارہ روز سے سڑکیں بحال نہ ہوسکیں، محکمہ مواصلات کے افسران فرائض سے غافل، متعدد علاقوں میں محصور سیلاب زدگان مشکلات اور دشواریوں سے دوچار، خوراک ودیگر ضروری اشیا کی قلت، امراض بھی پھیلنے لگے۔حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے گوٹھ اسماعیلانی کماچہ میارکہ ورایانی حاجی حسین میارکہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جانے کے سبب ان علاقوں کا زمینی رابطہ گیارہ روز سے معطل ہے محکمہ تعمیرات مواصلات بیلا کے ایس ڈی او اور دیگر ذمہ داران سڑکوں کی بحالی اور اپنے فرائض کی ادائیگی سے مکمل طور غافل بتائے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات مواصلات کے ذمہ داران کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے متعد گوٹھوں کے لوگ محصور سیلاب زدگان کی آمدرفت کے لیے سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات ناگریزاں ہیں دوسری جانب متذکرہ گوٹھوں کے مکین سڑکوں کی عدم بحالی کے سبب شدید دشواریوں اور مشکلات کا شکار ہیں گیارہ روز سے ان علاقوں میں خوراک سمیت ادویات اور دیگر اشیائے ضروریات کی قلت ہے عوامی حلقوں نے محکمہ تعمیرات مواصلات بیلا کے ایس ڈی کی غفلت کا نوٹس لینے اور سڑکوں کو فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں