کوئٹہ میں پرچم فروخت کرنیوالوں پر دستی بم حملہ، ایک جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ دوکانی بابا چوک پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 14افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ دوکانی بابا چوک کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پرچم فروخت کرنیوالے اسٹال پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سورج خان نامی شخص جاں بحق جبکہ زخمیوں میں 1.دوستم شاہ ولد محمد شاہ، *2.سلیمان شاہ ولد محمد شاہ، 3.عبدالصمد ولد گل محمد، 4.عنایت اللہ ولد فاروق، 5.میر حاتم علی ولد حیات اللہ، 6.محمد بلال ولد محمد ہاشمی، 7.گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ، 8.مجاہد علی ولد امان اللہ، 9.اصغر علی ولد باغی، 10.حبیب اللہ ولد ظفر، 11.ریاض احمد ولد، مسعود احمد، 12.صبور شاہ ولد فرید شاہ، 13.فرنم دس ولد ولد لکشمی چند، 14.گل محمد ولد محمد ہاشم شامل ہیں۔ پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، مزید کاروائی کی جارہی ہے۔


