پنجاب کی22 رکنی کابینہ ہفتے کے روز حلف اٹھائے گی

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب کی 22رکنی کابینہ ہفتہ کو ساڑھے 11بجے حلف اٹھائے گی۔مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔پنجاب حکومت نے نومنتخب کابینہ کے حلف کی سمری گورنرہاؤس بھجوا دی ہے جس کے مطابق 22رکنی کابینہ کے حلف کے لیے 6اگست بروز ہفتہ صبح ساڑھے 11 بجے کا وقت طے پایا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان جمعہ کے روز جنوبی پنجاب میں مصروف تھے تاہم لیگی قیادت کے مطابق گورنر پنجاب آج ہفتہ کے روز پنجاب کابینہ کے وزرا سے حلف لیں گے۔۔ مسلم لیگ (ن) کا کہناہے کہ تحریک انصاف کی طرح ملک میں آئینی بحران پیدا نہیں کریں گے، سابق گورنرعمر چیمہ کے غیر آئینی کردار کو تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں