شعیب اختر8گھنٹے طویل آپریشن کیلئے ہسپتال منتقل ،دعاؤں کی اپیل

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ،راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر کو گھٹنے کے آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا 8گھنٹے طویل آپریشن کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے شعیب اختر نے ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل اپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاو¿ں کی سخت ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری سرجری ہو گی ، اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے،شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاو¿ں کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں