لسبیلہ میں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر جبکہ حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہے، جام کمال

بیلہ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ لسبیلہ میں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر جبکہ حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہے،سیلاب کے دوران انسانی قیمتی جانیں ضائع ہوئی بلکہ لوگوں کے مال مویشی اراضیات مکانات بھی تباہ ہوئے۔اتوار کے روزسابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بیلہ میں مصروف دن گزارا پورا دن سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیئے متاثرین اور معززین سے ملاقاتیں کی تعزیتیں بھی کیں تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ میں مصروف دن گزارے بیلہ سے متاثرہ علاقے صدوری اوڑکی کاٹھوڑ شلی بھینٹ جمن بھینٹ و دیگر میں سیلابی نقصانات کا جائزہ لیا گاگو بند کا بھی معائنہ کیا ہفتے کے روز جام کمال خان نے موضع ڈان جاکر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے لسبیلہ کے متعدد علاقوں کو شدید متاثر کیا اور نقصان بھی بہت ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین اور مصیبت زدہ لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکامی سے دو چار ہے وسیع پیمانے پر لوگوں کے گھر مال مویشی اور اراضیات سیلاب کی نزر ہوئی ہیں متاثرین کا حکومتی سطح پر خاطر خواہ مدوا نہیں ہوپا رہا اور نہ ہی شنوائی ہورہی ہے کئی سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کی کوشش کررہے ہیں اور غیر سرکاری رضا کار تنظیمیں امدادی سرگرمیاں کرکے متاثرین کی بحالی اور ممکنہ امداد کے لیئے کوشش کررہی ہیں حکومت متاثرین کی مشکلات اور کسمپری سے بے خبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں