وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا،اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا،اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا جبکہ ملک میں کورونا کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گیایجنڈے کے مطابق انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی اور کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔اس کے علاوہ ادارہ شماریات کے رکن کی تعیناتی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ کے سی ای او کی تعیناتی کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاس کے ای سی سی فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں