سائٹ بی کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹ جانے سے خواتین سمیت 9 مسافر زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) سائٹ کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹ جانے سے خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ سائٹ بی کے علاقے گلبائی پی ایس او پمپ کے قریب تیز رفتار عبداللہ کوچ JE-2522 الٹنے سے زخمی ہونے والے عبدالرزاق ولد فقیر محمد، زینت دختر عبدالرزاق، تسمینہ دختر عبدالواحد، عمیر ولد سوید، نذیر ولد رحمان، سکندر ولد ہارون، اختر ولد محمد صبا گل، ابوبکر ولد سوید، سیف اللہ ولد حبیب اللہ کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں